Tuesday November 11, 2025

عامر کو شامل کرنے سے لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم گھبرائی ہوئی ہے

لندن (آئی این پی) آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے فاسٹ بولر محمد عامر کی پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کرکٹ پاکستان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہوگ نے کہا کہ ایک آؤٹ آف فارم بولر کو شامل کرنے سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ پاکستانی ٹیم گھبراہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ اگر وہ پہلے والے اٹیک پر ہی اعتماد برقرار رکھتی تو میں اسے ورلڈ کپ کی ٹاپ 4 سائیڈز میں شامل کرتا۔ہوگ نے وہاب ریاض کو میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیس اور یارکر سے حریف ٹیموں کے لیے مشکلات پیداکرسکتے ہیں۔