لندن(آئی این پی)آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دی جانے والی انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل انجریز نے گھیر لیا ہے، پہلے وارم اپ میچ سے قبل کپتان اور سٹار بلے باز ایوان مورگن انجری کا شکار ہوئے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فاسٹ باؤلر مارک ووڈ بھی انجری میں مبتلا ہو گئے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مارک ووڈ پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں لگ رہی تاہم احتیاطی طور پر ان کے پاؤں کا سکین کرایا گیا ہے، امید ہے کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔









