لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو اپنے اہل خانہ کو ورلڈ کپ میں ساتھ رکھنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے دوران کھلاڑیوں پر اہل خانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندی کی گئی تھی لیکن حارث سہیل اور آصف علی خصوصی اجازت کے باعث اس پابندی سے مستثنیٰ تھے۔لیکن اب پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں اپنے
چوتھے میچ کے بعد اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد کھلاڑی اپنی فیملی کو ساتھ رکھ سکیں گے۔پی سی بی کے مطابق کرکٹرز نے بورڈ کو فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی جبکہ دیگر ٹیموں کے رجحان کو دیکھ کر بھی یہ فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق بھارت سمیت دیگر ٹیموں کو بھی ورلڈ کپ کے کچھ حصے کیلئے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔