Tuesday November 11, 2025

فریال نے ہم سے بیٹا چھین لیا، باکسر عامر خان کے والدین کا الزام

لندن(نیوزڈیسک) رنگ میں مخالفین کے چھکے چھڑانے والا پھر بیوی کے ہاتھوں ناک آﺅٹ ہو گیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والدین نے کہا ہے کہ فریال نے ہم سے بیٹا چھین لیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 6 ماہ سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیٹے کو خاندان سے دور رکھنے

کی اصل وجہ بہو فریال مخدوم اور ان کی والدہ ہیں۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر کے والدین کے مطابق عامرخان شادی سے پہلے والدین کے بہت قریب تھے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ فرالط مخدوم سے شادی کے بعد خاندان میں دراڑیں پڑ گئیں جو وقت کے ساتھ ساتھ دراز ہوتی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عامر خان کے والدین اور فریال مخدوم کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے اور یہ اختلافات ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے جبکہ عامر خان کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان بھی اختلافات پیدا ہو گئے تھے جو کہ ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے اور دونوں کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی تھی تاہم بعد ازاں دوسری بیٹی کی پیدائش سے قبل دونوں نے ایک بار پھر صلح کرلی تھی۔