Tuesday November 11, 2025

سرفراز کی سنگین غلطی جو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا باعث بنی

ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران پاکستان کو زبردست دھچکا اس وقت پہنچا جب قومی ٹیم کو پریکٹس میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ۔یہ پہلا موقع ہے پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست ہوئی۔ افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ نے 74 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جبکہ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں شکست کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹر سے غصے سے پھٹ پڑے ہیں۔ شائقین کرکٹ اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی اس شرمناک شکست کا ذمہ دار سرفراز احمد کو ٹھہرایا گیا ہے۔ماہرین کرکٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ جب آخری اوورز میں گیند سوئنگ ہونے لگی تھی، اور وہاب ریاض کی شاندار گیند بازی کے باعث میچ کسی حد تک پاکستان کے ہاتھ میں آگیا تھا، تو ایسے میں سرفراز احمد کی جانب سے 49 واں اوور کسی فاسٹ باولر سے کروانے کی بجائے لیگ اسپنر شاداب خان سے کیوں کروایا گیا۔ سرفراز احمد کی اسی سنگین غلطی کے باعث افغانستان مشکل میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔