Tuesday November 26, 2024

آئی سی سی جنید خان کی حمایت کیلئے میدان میں آگیا؟

لاہور(نیوزڈیسک) مآئی سی سی جنید خان کی حمایت کیلئے میدان میں آگیا؟ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر فاسٹ باولر کی احتجاجی ٹوئٹ کو آئی سی سی ورلڈکپ کے آفیشل اکاونٹس نے ری ٹوئٹ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر جنید خان کی جانب سے ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم سے نکالے جانے پر احتجاج کیا گیا ہے۔ جنید خان نے سماجی

رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے منہ پر ٹیپ لگا رکھی ہے۔ تصویر کے ساتھ تحری کیے گئے پیغام میں جنید خان نے کہا ہے کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، سچ کڑوا ہوتا ہے۔ جنید خان کی اس ٹوئٹ کے بعد ان کی حمایت کیلئے آئی سی سی بھی میدان میں آگیا۔ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر فاسٹ باولر کی احتجاجی ٹوئٹ کو آئی سی سی ورلڈکپ کے آفیشل اکاونٹس نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔ کسی بھی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے کا مطلب عمومی طور پر حمایت ہی سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکے لیے حتمی 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض ، محمد عامر اور جارح مزاج بلے باز آصف علی کو بھی میگا ایونٹ کا ٹکٹ مل گیا،فہیم اشرف،عابد علی اور جنید خان سکواڈ سے باہر ہوگئے ۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان و وکٹ کیپر)،فخر زمان،امام الحق،بابر اعظم، محمد حفیظ،شعیب ملک،حارث سہیل،آصف علی،شاداب خان ،عماد وسیم،

محمد عامر،محمد حسنین،حسن علی اورشاہین شا ہ آفریدی شامل ہیں ۔ انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر کا نام پہلے اعلان کردہ ٹیم میں نہیں تھا تاہم وہ سینئر باﺅلر ہیں اور انہیں انگلینڈ میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، ان کا اکانومی ریٹ اچھا ہے،چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی شکل میں تجربہ ٹیم میں آئے گا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عابد علی کو باہر کرنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن آصف علی نے انگلینڈ میں اچھی بیٹنگ کی اور انگلینڈ کی پچز اور کنڈینشن جو نظر آرہی اس میں چھٹے اورساتویں نمبر پر ایسا پلیئر ضرور ہونا چاہیے جو رنز کرسکے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے 24 اور 26 مئی کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلنا ہیں،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈف میں وارم اپ میچ ہوگا ۔31مئی کو قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،5واں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کےخلاف لارڈز میں ہوگا، 7واں میچ نیوزی لینڈ

FOLLOW US