Tuesday November 11, 2025

چوتھے ون ڈے کا حیران کن نتیجہ سامنے آگیا

لیڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میں بھی کامیابی اپنے نام کرکے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 351رنز بنائے۔انگلینڈ كکی جانب سے جو روٹ نے 84جبکہ کپتان مارگن نے 76رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ مشکل ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی پاکستان کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں، فخر زمان بغیر کوئی رنز بنائے

جبکہ عابد علی پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 80رنز كکی اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے انتہائی شاندار 97رنز بنائے۔ دونوں بلے باز بد قسمتی سے رن آئوٹ هہوئے ۔محمد حسنین نے بھی 28رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،۔ووکس کو میچ جبکہ روئے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔