اسلام آبا (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ٹام کیورن کے رن آؤٹ اپیل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں واضح رن آؤٹ ہونے کے باوجود اپیل نہ کرنے پر کپتان سرفراز احمد نے افسوس کا اظہار کیا ہے، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر نے مجھے اس بارے میں بتایا، میرا خیال تھا کہ دونوں بیلز گرچکیں، توقع تھی کہ تھرڈ امپائر اس کو چیک کرکے
اصل صورتحال فیلڈ امپائرز کو بتا دیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ناٹنگھم میں ٹیم اچھا مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئی تھی، بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے تو کامیاب ہوسکتے تھے۔یاد رہے کہ 30 گیندوں پر 31 رنز بنانے والے نمبر 8 بیٹسمین ٹام کیورن نے بین اسٹوکس کے ساتھ 61 رنز کی شراکت سے میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں 6 پر رن آؤٹ کرنے کا موقع تھا، دوسری ڈائریکٹ ہٹ لگنے پر اسٹمپس پر موجود واحد بیل بھی کرگئی، یہ واضح رن آؤٹ تھا، کپتان سرفراز احمد نے اپیل کی ضرورت محسوس کی، نہ ہی تھرڈ امپائر نے اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کیا، ٹام کیورن کی وکٹ حاصل ہونے سے پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہو جاتے۔