Tuesday November 11, 2025

چوتھا ون ڈے ، شاہینوں کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش فہیم اشرف کی چھٹی ، کن کن کھلاڑیوں کی واپسی ہو گی، خبر آگئی

ناٹنگھم (آئی این پی)انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ(کل)جمعہ کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو گرین شرٹس کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے۔ چوتھے ون ڈے میں آل راؤنڈر محمد حفیظ اور شعیب ملک کی شرکت کا بھی امکان ہے جبکہ آل راؤنڈر فہیم

اشرف کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔میزبان ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 12رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0کی برتری قائم کر لی ہے۔ انگلینڈ ٹیم پر عزم ہے کہ وہ پاکستان کو چوتھے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرے گی۔ ادھر پاکستان ٹیم کے پاس سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے ایک چانس ہے اور گرین شرٹس سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر جوش ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ میزبان ٹیم سیریز میں فیصلہ کن برتری کی خواہاں ہے اسلئے دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ 17 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔