Monday January 20, 2025

نقید شروع ہو گئیپاکستانی کچھ زیادہ ہی روشن خیال بننےلگ گئے بیٹیوں کو آئوٹ ڈور گیمز کی اجازت نہ دینے پر شاہد آفریدی پر تنقید شروع ہو گئی

اسلام آباد(آن لائن )پاکستانی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو اپنی بیٹیوں کو آئوٹ ڈور سپورٹس کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجرمیں انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو آئوٹ ڈور گیمز کی اجازت نہیں دیتے اس کے برعکس انہیں گھر میں ہر قسم کا کھیل کھیلنے کی اجازت ہے اور اس فیصلے میں ان کی بیوی ان کے ساتھ ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں دقیانوسی اور

روایتی باپ ہونے کا خطاب دیا جارہا ہے۔پاکستانی مصنفہ بینا شاہ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے ایسے خیالات پاکستانی باپ ہونے کی مثال ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کے بارے کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ کیا کریں اور کیا نہ کریں اور کوئی بھی چیز اسے روک نہیں سکتی۔ ایک اور صارف آشا بدر نے شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی بیٹیاں ہیں اور ان کے فیصلے ہیں لیکن کیا لہذا واقعی لڑکیوں کی آواز اور ان کا انتخاب کوئی معنی نہیں رکھتا یہاں تک کہ وہ جب بڑی بھی ہو جاتی ہیں تب بھی نہیں۔

FOLLOW US