بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی انڈینز نےتیسری بار آئی پی ایل کا تاج اپنے سر پر سجا لیاہے۔فائنل میں سنسنی خیز میچ کے بعد چنائی سپر کنگز کو ایک رنز سے شکست ہوگئی۔ تاہم فائنل میچ کا سب سے دلچسپ اور حیران کن پہلو چنائے سپر کنگز کے سٹار بلےباز شین واٹسن کا شدید زخمی ہونے کے باوجود میچ کھیلنا ہے۔ واٹسن جب بیٹنگ کےلئے آئے تو ان کا گھٹنا
شدید زخمی تھا اور اس سے خو ن بہہ رہا تھا ۔ جسے کیمر ے کی آنکھ نےکروڑوں دیکھنے والوں کو نمایاں طور پر دکھایا۔اس کے باوجود آسٹریلوی بلےباز نے جم کربیٹنگ کی اور وہ اپنی ٹیم کو فتح کے انتہائی قریب لے آئے۔ تاہم یہ انجری ہی تھی جو ان کے آئوٹ ہوناکا باعث بنی۔میچ کے آخری لمحات میںایک مشکل رن لینے کی کوشش میں زیادہ تیز نہ بھاگ پانےکی وجہ سے وہ رن آئوٹ ہوگئے۔ چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی ہر بھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ میچ کےبعد واٹسن کو ان کی چوٹ کی جگہ پر چھ ٹانکے لگے تھے۔ شائقین کرکٹ نے شدید زخمی ہونے کے باوجود شین واٹسن کی اس دلیرانہ کوشش کو بے حد سراہا ہےاور اپنی ٹیم کو جتوانے کےلئے ا ن کے اپنے زخموں کی بھی پرواہ نہ کرنے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ واضح رہےکہ واٹسن نے پاکستان سپر لیگ میں بھی اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی بار ایونٹ میںکامیابی دلوانے کےلئے نمایاں کردار ادا کیا تھا۔









