Monday November 10, 2025

عمران طاہرنے بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ ھ دئیے،بڑاریکارڈ اپنے نام کرلیا

حیدرآباد دکن(ویب ڈیسک)پاکستان نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر نے آئی پی ایل 2019 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔انھوں نے فائنل میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے ممبئی انڈینز کے خلاف 2 وکٹیں لیں، جس سے ان کے مجموعی شکار کی تعداد 26 ہوگئی، دوسرے نمبر پر دہلی کیپیٹلز کے کاگیسوربادا رہے جنھوں نے 25 وکٹیں لیں۔ان

کی ٹیم دوسرے کوالیفائرز میں چنئی سے ہار گئی تھی۔ فائنل میں ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 149 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، چاہار نے 3 وکٹیں لیں۔