Wednesday January 22, 2025

دنیا بھر میں مقبول لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف ریسلر اور اداکار مقابلے کے دوران گرے اور انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ،دنیا بھر میں مقبول لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف ریسلر اور اداکار مقابلے کے دوران گرے اور انتقال کرگئے ۔۔۔لندن میں ایک پروفیشنل ریسلر اور اداکار سلور کنگ مقابلے کے دوران گرےاور ہلاک ہوگئے۔سیزر بیرن جسے سلور کنگ کے نام سے پہچانا جاتا تھا اپنے ملک میکسیکو میں بہت مقبول تھے

اور 2005 میں بننے والی فلم ناچو لیبرے میں ہالی ووڈ کے اداکار جیک بلیک کے ہمراہ نظر آئے۔51سالہ سیزر بیرن لندن کے علاقے کیمڈن میں راؤنڈہاؤز میں اپنے گُر دکھا رہے تھے جب وہ رنگ میں گرے۔میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک اور ریسلر نے ʼاپنے زبردست حریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ʼوہ ویسے ہی گئے جیسے جانا چاہتے تھے۔بیرن سنیچر کے روز لوچا لیبرے نامی مقابلے کے دوران گرے،ایک رپورٹس کے مطابق انہیں شاید دل کا دورہ پڑاتھا۔

FOLLOW US