Monday November 10, 2025

نہ بائولنگ نہ بیٹنگ ، پے درپے ناکامیاں قومی کرکٹر ٹیم پر بوجھ بن گیا

ساتھ ہیمپٹن(آئی این پی)آ ل رانڈر فہیم اشرف قومی ٹیم پربوجھبننے لگے، پیسر کی ناقص فارم نے ٹیم مینجمنٹ کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔24سالہ فہیم اشرف کی حالیہ ون ڈے فارم انتہائی تشویش ناک ہے اور انہوں نے اپنے گزشتہ 7میچز میں 55.5اوورز میں304رنز دے کر304.00کی اوسط سے محض ایک وکٹ حاصل کی ہے ،ان کا سٹرائیک ریٹ335 رہا ہے،رواں سال فہیم اشرف نے 6میچز میں 191کی اوسط سے

صرف ایک وکٹ لی ہے اور ان کا اکانومی ریٹ5.31ہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ساتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 374 رنز کے بڑے ہدف کا گرین شرٹس نے ڈٹ کا مقابلہ کیا تاہم فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے۔