لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مایہ نازآل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی کیلئے نیک تمناؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی بیٹی ایک دن آپ کی سب سے بڑی طاقت بنے گی،یہ ایسی سرمایہ کاری ہے ، جو دونوں جہان میں آپ کو نہ ختم ہونے والا منافع بخشے گی،بہت اچھے! یہ آپ انتہائی قابل اطمینان مثال سیٹ کر
رہے ہیں۔ وہ ٹویٹرپر قومی کرکٹر شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میری بیٹی میرے قیمتی اثاثہ ہے، میری زندگی اس کے گرد گھومتی ہے۔ میں بطور والد ان کی رہنمائی کروں گا اور تمام خواہشات پوری کروں گا اور بطور والد اپنی یہ ذمہ داری ادا کروں گا۔ جس پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی کیلئے نیک تمناؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بیٹی ایک دن آپ کی سب سے بڑی طاقت بنے گی۔ یہ ایسی سرمایہ کاری ہے ، جو دونوں جہان میں آپ کو نہ ختم ہونے والے منافع کی صورت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ یہ انتہائی قابل اطمینان مثال سیٹ کر رہے ہیں۔ بہت اچھے! مزید برآں معروف کرکٹر شاہد آفریدی نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میرا کوئی بیٹا ہوتا تومدرسے میں داخل ہوتا۔ میری الحمداللہ چار بیٹیاں ہیں، لیکن اگر میرا کوئی بیٹا ہوتا تووہ بھی مدرسے میں ان بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوتا، یہ میں نے اللہ سے نیت کی ہوئی تھی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ ﷺ نے ساری زندگی دعوت کا کام کیا اب ہم نے نبی پاک ﷺ کے کام کوآگے لے کرچلنا ہے۔ کیونکہ نبی پاک
ﷺ کے بعد کوئی پیغمبر نہیں آئے گا، ہم نبی پاک ﷺ کے امتی ہیں ہم نے اب یہ دعوت کا کام کرنا ہے۔ لیکن پیار اور محبت کے ساتھ اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے۔
Your daughters will be your biggest strength one day Insha’Allah. This is an investment which will pay unending dividends to you in both the worlds. You’re setting an admirable & much needed example. Well done. https://t.co/TM241Tw8tQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 12, 2019









