Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز: نامور بھارتی کرکٹر نے اپنی ماں کے ساتھ زہر کھا کر خودکشی کر لی، شائقین کرکٹ افسردہ

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے ایک نوجوان کرکٹر نے معاشی بدحالی سے تنگ آکر اپنی ماں کے ساتھ زہر کھا کر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ونود نامی 25 سالہ نوجوان ونود ممبئی کے سیبا کلب کی طرف سے کرکٹ کھیلتا تھا جبکہ گھر کا خرچ چلانے کیلئے محنت مزدوری کرتا تھا۔ ہفتہ کے روز ان کے پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے ماں بیٹا نظر نہیں آرہے ہیں۔ پولیس گھر میں داخل ہوئی تو انہوں نے فرش پر ماں بیٹے کی لاش دیکھی۔پولیس کا کہنا

ہے کہ ونود کے والدین میں علیحدگی ہوچکی تھی اور وہ اپنی ماں کے ساتھ ممبئی میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے گھر چلانے کیلئے کافی قرضہ بھی لے رکھا تھا جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا تھا اور ممکنہ طور پر دونوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خیال رہے اس قبل بھارت کے 38سالہ فرسٹ کلاس کرکٹر امول جچکر نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی ۔ پولیس حکام کے مطابق وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ سول لائنز میں رہائش پذیر تھے جہاں صبح پانچ بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ بادی النظر میں انتہائی اقدام کے محرکات مالی مسائل ہو سکتے ہیں کیونکہ جائے وقوعہ سے خودکشی کا کوئی نوٹ نہیں ملا ۔

FOLLOW US