Monday November 10, 2025

فخر زمان نے چھکوں اور چوکوں کی بارش کرکے سنچری بنا ڈالی انگلش بالروں کے ہاتھ پیر پھول گئے

ائوتھ ہیمپٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)بڑے ہدف کے تعاقب میں لگی ہوئی پاکستانی ٹیم کی دھواں دار بلے باز ی جاری ہےاور اوپننگ بلے باز فخر زمان نے شاندار سنچری سکور کر ڈالی ہے۔27اوورز کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 168رنز بنا ڈالے ہیں جبکہ فخرزمان نے صرف 84گیندوں پر سنچری مکمل کر ڈالی ہے۔ امام الحق 35رنز بنا کر آئوٹ ہونے والے واحد بلے باز تھے۔ بابر اعظم بھی 27رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کو میچ جیتنے کےلئے 23اوورز میں مزید 206رنز بنانے ہیں جبکہ اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔ انگلینڈ نے اپنی اننگز میں تین وکٹوں پر 373رنز بنائے تھے۔