Monday November 10, 2025

شعیب ملک کی واپسی پاکستانی ٹیم کےلئے اچھی خبر

لندن (آئی ا ین پی)آل راؤنڈر شعیب ملک (آج)جمعرات کو ٹیم کو ساتھمٹپن میں جوائن کریں گے اور دوسرے ون ڈے کی سلیکشن کےلئے دستیاب ہوں گے۔ جمعرات کو ٹیم جوائن کرنے کے بعد ہفتے کے میچ میں ان کی شمولیت کا انحصار فٹنس پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ انہیں برسٹل میں 14مئی کو تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل کھلانا چاہتی ہے اگر وہ فٹ ہوئے تو دوسرے ون ڈے میں انہیں کھلانے کا چانس لیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب آل راونڈر محمد حفیظ نے پریکٹس شروع کردی ہے، وہ نیٹ پر بیٹنگ کررہے ہیں جب کہ ٹیم انتظامیہ انہیں بھی تیسرے میچ میں کھلانا چاہتی ہے۔ اس سے قبل آصف علی کو بھی آزمایا جائے گا اور ان کے حوالے سے امکانات ہیں کہ وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک نے 29 اپریل کو ذاتی وجوہات کی بنا پر دورہ انگلینڈ سے 10 یوم کی رخصت لی تھی۔