Wednesday January 22, 2025

ورلڈ کپ کی ایک اور ٹیم کو جرسی جاری کردی گئی

کابل(آئی این پی) ورلڈکپ 2019کیلئےافغانستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی جرسی کی رونمائی کردی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ کے ذریعے افغان ٹیم کی ورلڈکپ 2019میں پہنی جانے والی وردی کی تصاویر جاری کردی گئیں جس میں افغان پرچم کے رنگ نمایاں ہیں۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی جرسی کے

علاوہ ٹریننگ کٹ اور متبادل جرسی کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے لیے اب تک آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کی جرسیاں منظرعام پر آچکی ہیں۔انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 جنوری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

FOLLOW US