Monday November 10, 2025

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا اعلان ہو گیا

کنبیرا(آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے رواں سال پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی، سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ تین، پانچ اور آٹھ نومبر کو کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ اکیس نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انتیس نومبر سے کھیلا جانے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔