Wednesday January 22, 2025

کرس گیل کوزندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

جمیکا(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کو ورلڈ کپ 2019ء کے لئے ٹیم کا نائب کپتان مقررکردیا گیا۔36سالہ کرس گیل 103 ٹیسٹ، 289 ایک روزہ بین الاقوامی اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔تمام فارمیٹس میں اُن کے مجموعی رنز کی تعداد 18ہزار 992ہے۔کرس گیل 2007ء سے 2010ء کے دوران تین طرز کی کرکٹ کے 90 میچز ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔

کرس گیل کا یہ 50 اوورز کا آخری ٹورنامنٹ ہے، اُن کا کہنا ہے کہ بحیثیت سینئر میری ذمہ داری ہے کہ کپتان اور ٹیم کے ہر ممبر کو سپورٹ کروں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم سہ فریقی سیریز میں آج بنگلادیش کا سامنا کرے گی جبکہ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 31 مئی کو پاکستان کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی۔

FOLLOW US