Wednesday January 22, 2025

پاکستان نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی میزبان ترین اپنے دوسرےکم ترین سکور پر آئوٹ

ڈربن (آئی این پی) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستانی ویمنز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے افریقی ویمنز کی پوری ٹیم اپنے دوسرے کم ترین سکور 63رنز پر ڈھیر ہوگئی،جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں

داخل ہوسکیں، ایم ڈو پریز نے 18 اور سی ایل ٹریون نے 21 رنز بناسکیں۔پاکستان کی جانب سے ثنا ء میر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4جبکہ نشرا ساندھو اور ندا ڈار نے 2،2اور فاطمہ ثنا ءنے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان وومن نے 64رنز کا ہدف باآسانی 14.4اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 9مئی کو کھیلا جائیگا۔منگل کو ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستانی ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ قومی ویمنز ٹیم میں فاطمہ ثنا کو ڈیبیو کرایا گیا تھا انہیں ثنا میر نے کیپ پہنائی۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی تو پوری ٹیم 63رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقا کی وومن ٹیم کا یہ دوسرا سب سے کم اسکور ہے جب کہ جنوبی افریقی سرزمین پر پاکستان وومن ٹیم کی یہ پہلی کامیابی بھی ہے۔جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکیں، ایم ڈو پریز نے 18 اور سی ایل ٹریون نے 21 رنز بناسکیں۔پاکستان کی جانب سے ثنا ء میر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4جبکہ نشرا ساندھو اور ندا ڈار نے 2،2اور فاطمہ ثنا ءنے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان وومن نے 64رنز کا ہدف باآسانی 14.4اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جویریہ خان 34 اور کپتان بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔اس سے قبل اوپننگ بلے باز ناہیدہ خان 4اور سدرا امین 10رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھیں، جنوبی افریقا کی جانب سے مریزانے کیپ اور شبنم اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ثنا میر کو میچ میں صرف 11 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔وومن آف دی میچ ملنے پر آل رانڈر ثنا میر کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اسی طرح کی

پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گی، کوشش ہوتی ہے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے ۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی اور تیسرا 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی، دوسرا 18 مئی، تیسرا 19 مئی، چوتھا 22 مئی اور پانچواں میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔

FOLLOW US