Wednesday January 22, 2025

پاکستانی کرکٹ میں جتنے مسئلے اور بربادی شاہد آفریدی کی وجہ سے ہوئی ، شاید ہی کسی اور کی وجہ سے کوئی ہو سابق ٹیسٹ کرکٹر کا میٹر گھوم گیا لالہ کو کھری کھری سناڈالیں

اہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اوپننگ بلے باز عمران فرحت نے کتا ب کے ذریعے متنازعہ باتیں سامنے لانے والے شاہدآفریدی کو کھری کھری سناڈالیں۔ عمران فرحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران شاہد آفریدی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ برباد ہوئی، آل راونڈر کے ساتھ 15 سال کرکٹ کھیلی، پاکستان کی کرکٹ میں بہت سی خرابیاں ان

کی ہی وجہ سے پیدا ہوئیں، کرکٹرز کیخلاف ان کے بیانات پر شدید غصہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمران فرحت کی جانب سے آل راونڈر شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر میں متنازعہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز کیخلاف شاہد آفرید کے بیانات پر شدید غصہ آیا ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔عمران فرحت کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی کے ساتھ 15 سال کرکٹ کھیلی، پاکستان کی کرکٹ میں بہت سی خرابیاں ان کی ہی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ عمران فرحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران شاہد آفریدی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ برباد ہوئی۔ جتنے مسائل شاہد آفریدی کی وجہ سے آئے شاید ہی کبھی آئے ہوں۔ شاہد آفریدی سے متعلق سوشل میڈیاپرجو کہا وہی سچائی ہے۔

FOLLOW US