Monday November 10, 2025

آئی سی سی ورلڈ کپ پاکستانیوں کےلئے ایک اور اچھی خبر

لاہور(آئی این پی)آئی سی سی ورلڈکپ 2019کی چمچماتی ٹرافی تیسری بار پاکستان پہنچی تو لاہور میں ٹرافی دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ امڈ آئے۔ورلڈ کپ ٹرافی کی تیسری بار لاہور آمد ہوئی۔ شاقین کرکٹ نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوایں اور خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان یہ ٹرافی جیت کر پھر واپس لائے گا۔ایونٹ کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کھیل کی پروموشن کے لیے ٹرافی کی رونمائی کی گئی ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی اسلام آباد اور لاہور کے ٹور کے بعد واپس روانہ ہوگی۔