Tuesday February 25, 2025

دنیائے کرکٹ سے بڑی بریکنگ نیوز: ورلڈ کپ شروع ہونے سے چند روز قبل ہی بابر اعظم نے شائقینوں کو نا قابل یقین سرپرائز دے دیا

لاہور (ؤیب ڈیسک) مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ بابر اعظم ورلڈ کپ2019ء کے فوری بعد کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 24سالہ بابراعظم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد شروع

ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمر سیٹ کاؤنٹی کو14 گروپ میچز اور اگر کوالیفائی کرلیا تو ایک کوارٹر فائنل کیلئے دستیاب ہوں گے، مزید میچز میں ان کی شرکت پاکستان ٹیم کی مصروفیات سے مشروط ہو گی۔بابر اعظم نے سمرسیٹ جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔بابراعظم نے بدھ کو لیسسٹرشائر کے خلاف ٹی 20 ٹور میچ میں صرف 63 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ وہ 2016ء میں انگلینڈ کے خلاف ڈبیو کرنے کے بعد سے اب تک 29 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 53.72 کی اوسط سے ایک ہزار 182رنز بناچکے ہیں۔ سمرسیٹ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈی ہری کا کہنا ہے کہ بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کے ساتھ معاہدہ بڑی خوشی کی بات ہے،وہ اعلیٰ ترین سطح پر اپنی کارکردگی کو ثابت کر چکے ہیں۔ ٹی 20 بلاسٹ 18 جولائی سے شروع ہوگی اور فائنل 21 ستمبر کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب کھیل سے متعلق ایک خبر یہ بھی ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے تیاری بہت اچھی ہے۔قومی ٹیم اس وقت

انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ 5 مئی کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کل کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ اور ایک پریکٹس میچ جیت چکی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ گیا ہے جب کہ محمد یاسر کو آرام دیا جائے گا۔کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاری بہت اچھی ہے، ٹیم نے سیریز سے قبل دو ون ڈے اور ایک ٹی 20 ٹور میچ کھیلا جس میں اب تک بولرز، بیٹسمین اور فیلڈرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہت اچھی ٹیمیں ہیں، پاکستانی ٹیم گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہوئی آ رہی ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی بہترین ٹیم ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں بہت پُرامید ہوں کہ پہلےٹی 20 میں اچھا پرفارم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہماری تمام تر توجہ

انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں پر ہے جس کے لیے تمام لڑکے بھرپور تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام فاسٹ بولرز بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں اور ہمارے لیے 4 پیسرز کا سلیکشن بہت ٹف ہو گا، اور اب یہ خبر ہے کہ مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ بابر اعظم ورلڈ کپ2019ء کے فوری بعد کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 24سالہ بابراعظم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔