Wednesday January 22, 2025

شعیب اختر جتنی رفتار سے باولنگ، محمد حسنین نے ورلڈکپ سے قبل تمام ٹیموں کو خوفزدہ کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے پیسر محمد حسنین نے اپنی باؤلنگ کی رفتار مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کردیا۔نارتھمپٹن سے وارم اپ میچ کے بعد پی سی بی کو انٹرویو میں نوجوان پیسر نے کہا کہ جب ہم انگلینڈ آئے تو ابتدا میں سردی کی وجہ سے تھوڑی مشکل پیش آئی، بہرحال ٹریننگ اور پریکٹس میں مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے،بولنگ کا موقع

ملا تو کارکردگی اچھی رہی۔انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، آئندہ میچز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال پر حسنین نے کہا کہ میں سپیڈ کی بنیاد پر قومی ٹیم میں منتخب ہوا۔ اس میں اضافہ کرنے کے ساتھ باؤلنگ میں نکھار لانے اور زیادہ سے زیادہ وکٹیں اڑانے کی کوشش کروں گا، سخت ٹریننگ کے نتیجے میں فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے، بولنگ کوچ اظہر محمود بڑے قیمتی مشورے دے رہے ہیں، نارتھمپٹن شائر کیخلاف میچ کے دوران ان کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کامیاب رہا۔ انھوں نے کہا کہ میں انگلینڈ پہلی بار آیا ہوں، یہاں کی پچز بڑی شاندار ہیں، سوئنگ اور پیس دونوں مل رہے ہیں، میں یہاں باؤلنگ سے لطف اندوز ہورہا اور سازگار کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہوں، اچھی لائن اور لینتھ سے باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

FOLLOW US