Wednesday January 22, 2025

کیامیں واحدشخص ہوں جس نے اب تک یہ چیزنہیں دیکھی ،آسٹریلوی کپتان کاایساٹوئٹ جس کے بعدانٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی میدان میں آگئی ،ایساجواب کہ جان کرآپ بھی ہنسنےپرمجبورہوجائیں گے

سڈنی (ویب ڈیسک )ایچ بی او کے مشہور زمانہ ڈرامے ” گیم آف تھرونز “ کا آٹھواں سیزن جاری ہے جس کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے اور ہر طرف اسی کے تبصرے نظر آ رہے ہیں تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے یہ ڈرامہ نہیں دیکھا ہے اور ان افراد میں آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ کو

بھی یقینا آج کل اپنے حلقہ احباب میں گیم آف تھرونز کے تبصرے سننے کو ملتے ہوں گے لیکن وہ اس ک حصہ نہیں بن پاتے ہوں گے کیونکہ انہوں نے یہ ڈرامہ ہی نہیں دیکھا ہے اور تقریبا ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہوتے ہوئے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا ۔ایرون فنچ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا میں واحد شخص ہوں جس نے گیم آف تھرونز نہیں دیکھا ؟ “ ۔ ایرون فنچ کے اس پیغام پر ان کے چاہنے والوں نے خوب کمنٹس کیے اور ہلہ گلہ کیا تاہم یہ پیغام آئی سی سی کی نظروں سے بھی گزرا اور انہوں نے جواب میں آسٹریلوی کپتان کو مشورہ بھی دیدیا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آفیشل ٹویٹر پیج سے ایرون فنچ کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا گیا کہ ” ممکنہ طور پر آپ یہ مچل سٹارک کے ہمراہ دیکھیں ۔“یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گیم آف تھرونز کے سیزن 8 کی تیسری قسط نشر ہو چکی ہے اور آج کل مختلف حلقوں میں اس پر شام کی چائے پر تبصرے ہوتے ہیں جبکہ ناقدین اس میں ہونے والی غلطیوں پر خوب نکتہ چینی بھی کرنے میں مصروف نظر آہے ہیں جبکہ یوٹیوب اور دیگر ذرائع سے اس پر رائے کا اظہار بھی کیا جارہاہے ۔

FOLLOW US