Wednesday January 22, 2025

”ورلڈکپ کی سب سے مضبوط پاکستان نہیں بلکہ۔۔۔“ وہاب ریاض نے حیران کن بات کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکی کیلئے سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ ہے لیکن پاکستان کے پاس بھی اچھی کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے شکوہ کیا کہ ہر

کھلاڑی پورا سال محنت کرتا ہے اور پھر ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے تاہم میگا ایونٹ میں مجھے کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ یہ سوال سلیکشن کمیٹی سے پوچھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے لیکن ٹیم میں جب بھی موقع ملا اچھا پرفارم کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ ہے لیکن پاکستان کے پاس اچھی پرفارمنس دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

FOLLOW US