Monday January 20, 2025

امام الحق بھی چھا گئے دوسرے میچ بارے بڑی خبر

نارتھ ہمپٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم نے اپنے ٹور کی شاندار شروعات کر ڈالی ہیں۔ پہلے میچ کے بعد اب دوسرے پریکٹس میچ میں بھی پاکستان نے فخرزمان کی شاندارسنچری اور امام الحق کے 71رنز كکی بدولت اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور اسے فتح کےلئے صرف49رنز درکار ہیں ۔ جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔ پاکستانی اننگز کے 16اوورز كکا کھیل ابھی باقی ہے۔

نارتھ ہمپٹن شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 273رنز بنائے۔ میزبان ٹیم كکی جانب سے جے جے کوب 146رنز بنا كکر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے عامر، یاسر شاہ، جنید خان، محمد حسنین ، عماد وسیم اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ لی، اوپنروں نے پاکستان کو 157رنز كکا مضبوط سٹینڈ فراہم کیا۔ اس وقت بابراعظم اور کپتان سرفراز احمد وکٹ پر موجود ہیں۔

FOLLOW US