Monday January 20, 2025

نامور بھارتی کرکٹر کی اہلیہ ایسا بھی کر سکتی تھی کسی سو چا تک نہیں تھا ،پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، وجہ انتہائی شرمناک

کولکتہ (نیو ز ڈیسک ) بھارتی پولیس نے کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کو نقص امن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ حسین جہاںاپنے شوہر سے علیحدہ ہوچکی ہیں اور اکثر ان کے خلاف بیانات دیتی رہتی ہیں لیکن اتوار اور پیر کی درمیانی شب انہوں نے محمد شامی کے گھر پر قبضہ کرلیا تھا جس کی بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ باؤلر

محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ریاست اتر پردیش کے شہر امروہہ کے گاؤں سہس پور علی نگر میں ان کے آبائی گھر پہنچ گئیں۔ گھر پر محمد شامی کی والدہ اوردیگر افراد موجود تھے جن کے ساتھ حسین جہاں کی تو تکار ہوئی اور پھر انہوں نے گھر پر قبضہ کرلیا۔شامی کے اہلخانہ کی شکایت پرامروہہ پولیس نے حسین جہاں کو گرفتار کرلیا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا ۔ گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین جہاں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے گھر آئی تھیں جو کہ ان کا حق ہے لیکن پولیس نے رات کو 12 بجے انہیں گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ حسین جہاں اور کرکٹر محمد شامی میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم ابھی تک طلاق نہیں ہوئی۔ حسین جہاں وقفے وقفے سے کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل ہوتی ہے۔ محمد شامی سے علیحدگی کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں بھی کرلی ہیں جبکہ وہ کئی فوٹو شوٹ بھی کراچکی ہیں۔

FOLLOW US