Wednesday November 27, 2024

محمد حسنین اور عابد علی کو ناتجربہ کاری کے باوجود ورلڈکپ سکواڈ میں کیوں شامل کیا؟ چیف سلیکٹر نے جواب دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد حسنین اور عابد علی کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1992ءکے ورلڈکپ میں بہت سے ناتجربہ کار کھلاڑی تھے جس وجہ سے بہت زیادہ فرق پڑا۔نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا ہے کہ میں نے 1992ءکے ورلڈکپ سے پہلے 6یا 7 میچ ہی کھیلے تھے

جبکہ زاہد فضل نے 8 سے 10 میچ کھیلے تھے، ان کے علاوہ اقبال سکندر، وسیم حیدر اور عامر سہیل بھی ناتجربہ کار تھے لہٰذا یہ صرف اور صرف کمبی نیشن کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے لیکن یقین سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کون جیتے گا۔ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کیلئے چار فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے اور یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ تمام کرکٹ ماہرین کا بھی یہی خیال ہے۔

FOLLOW US