کیپ ٹاؤن (آئی این پی)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ڈی جے براوو، کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی کو ڈراپ کردیا گیا۔میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ، آندرے رسل، کرس گیل، ایشلے نرس، کیرلس براتھویٹ، ڈیرن
براوو، ایون لوئس، شمرون ہیٹمیئر، فیبیئن ایلن اسکواڈ میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں شیلڈن کوٹرل، کیمر روچ، شینون گیبریل، نیکولس پورن، اوشین تھامس ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔ٹیم میں پانچ کھلاڑی جیسن ہولڈر، کرس گیل، ڈیرن براوو، آندرے رسل، کیمار روچ 2015 کا ورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو مضبوط ٹیم قرار دیا ہے جب کہ بہترین بلے باز کرس گیل کو گیم چینجر اور آل رانڈر آندرے رسل کو ٹیم کے مرکزی کھلاڑی قرار دیے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019کا باقاعدہ آغاز 30مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا۔









