Monday November 10, 2025

کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت

کراچی(آئی این پی ) پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے، ان پر واضح کیا گیاکہ کسی صورت اجنبی شخص سے ملاقات نہ کریں، تحفہ لینے کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر ہوٹل سے باہر جانا ہو تو پہلے ٹیم منیجر سے اجازت لیں اور سیکیورٹی آفیسر کو آگاہ کریں،گروپس کی صورت میں جانے کو ترجیح دیں، میڈیا منیجر کی اجازت کے بغیر کسی صحافی سے بات نہ کریں۔