Wednesday January 22, 2025

رائن لارا نے کس ٹیم سے ورلڈ کپ میں امیدیں باندھ لیں

مبئی(آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کی ورلڈ کپ کیلیے اپنی کیریبیئن ٹیم سے امیدیں بڑھنے لگیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیم میں حیران کرنے کی صلاحیت موجود اور وہ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔برائن لارا کا کہنا ہے کہ شو پیس ایونٹ میں کامیابی کیلیے کیریبیئن ٹیم کو مستقل مزاجی سے اچھا پرفارم کرنا ہوگا، ہم یہ ثابت کرچکے کہ انگلینڈ اور بھارت کو زیر کرسکتے ہیں، ہم اپنے دن میں کسی بھی سائیڈ کو شکست دے سکتے ہیں مگر ساتھ میں ہم بنگلہ

دیش اور افغانستان جیسی ٹیموں سے بھی ہارے ہیں، یہی چیز ٹیم کے لیے اچھی نہیں، ورلڈ کپ میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرکے ٹیم اپنے چانس کو بہتر بناسکتی ہے۔

FOLLOW US