Monday November 10, 2025

ورلڈکپ 2019 کا فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہوگا، حیران کن پیشن گوئی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر روبن پیٹرسن کی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق روبن پیٹرسن نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ورلڈکپ فائنل کے حوالے سے پیشگوئی کی۔ انہوں نے لکھا کہ میرے مطابق جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز لارڈز کے میدان پر ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گے۔ پیٹرسن کی اس پیشگوئی پر کچھ صارفین نے ان کا مذاق بنایا جبکہ کچھ نے ان میں سے ایک ٹیم کے پہنچنے کی تائید کی۔ ان کی اس پیشگوئی پر انگلینڈ کے

سابق بلے باز اویس شاہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے پاس فنیشر نہیں ہے تاہم ویسٹ انڈیز کے حوالے سے آپ کی پیشگوئی درست ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں طنزیہ طور پر ہیش ٹیگ چوک کا بھی استعمال کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم کو بڑے میچز میں پہنچ کر ہارنے کی وجہ سے چوکرز کہا جاتا ہے۔واضح رہے ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جبکہ اس کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے میدان پر کھیلا جائے گا۔