Thursday January 23, 2025

اگر تم صرف یہ ایک کام کر لو تو پہلے کی طر ح خطر ناک با ولنگ کر سکتے ہو وزیراعظم عمران خان نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو باؤلنگ فارم واپس لانے کا ”راز“ بتا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤ لر محمد عامر کو اپنی باؤلنگ فارم واپس لانے کا ”راز“ بتا دیا،نصیحت کی کہ اپنی فٹنس بہتر بناؤ وکٹیں ملنا شروع ہوجائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے روز ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب ہونے والے قومی سکواڈ سے ملاقات کی ،1992ءکے ورلڈ کپ

کے فاتح کپتان نے فاسٹ باؤلر محمد عامر سے ان کی باؤلنگ فار م کے بارے میں معلومات لیں جب کہ ان کی فٹنس کے بارے بھی استفسار کیا،وزیر اعظم عمران خان نے27سالہ محمد عامر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ”اپنی فٹنس مزید بہتر کرنے کی کوشش کرو تمہیں خود بخود وکٹیں ملنا شروع ہوجائیں گی“۔یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنی خراب باؤلنگ فارم کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیںتاہم انہیں اپنی باؤلنگ فارم بحال کرنے کے لیے ایک اور موقع دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف مئی سے شروع ہونے والی 5ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،17رکنی قومی سکواڈ23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا جہاں 5مئی سے وہ ایک ٹی ٹونٹی اور5ون ڈے میچز کی سیریز میں انگلینڈکا سامنا کرے گا،گرین شرٹس کا30مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے۔

FOLLOW US