Sunday November 9, 2025

ورلڈکپ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر محمد عامر اور ان کی اہلیہ میدان میں آگئے

ؒٓلاہور(آئی این پی)ورلڈ کپ 2019کے لیے گزشتہ روز 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فاسٹ بالر محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔ ٹیم کا اعلان کیے جانے کے بعد عامر نے بجائے غم و غصہ دکھانے کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انتہائی مثبت پیغام دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر نیاپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیم میں شامل کیے جانے پر شکر گزار ہوں، انشا اللہ

سو فیصد کارکردگی دکھاں گا۔عامر نے ورلڈ کپ 2019 کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ انشا اللہ ٹرافی پاکستان آئے ، اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔دوسری جانب عامر کی اہلیہ نرجس نے ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے، وہ سب سے بہترین منصوبہ ساز ہے۔