اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان سے ورلڈکپ کرکٹ کیلئے منتخب ٹیم اور مینجمنٹ نے ملاقات کی،وزیر اعظم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی،عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو مفید مشورے دیے اور1992ورلڈ کپ کے تجربات سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے کپتان سرفراز کو فرنٹ سے لیڈ کرنے اور کرکٹ ٹیم کو لگن اور
جذبے سے کھیلنے کی ہدایت کی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 1992 میں ہماری ٹیم بہت کمزورتھی لیکن جذبے نے ہمیں جیت سے ہمکنارکرایا ۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے ورلڈکپ کرکٹ کیلئے منتخب ٹیم اور مینجمنٹ نے ملاقات کی،ملاقات میں ٹیم مینجمنٹ،سلیکشن کمیٹی،چیرمین پی سی بی احسان مانی،ڈائریکٹرکرکٹ آپریشن ذاکر خان بھی شامل تھے، 17 کھلاڑیوں کے علاوہ کوچ مکی آرتھر بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیراعظم عمران خان نے تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیااور ان کی حوصلہ افزائی کی،وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کوورلڈ کپ میں محنت،لگن اورجذبے سے کھیلنے کی ہدایت کی،وزیراعظم عمران خان نے 1992 کے ورلڈ کپ کے اپنے تجربات سے ٹیم کو آگاہ کیا،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 1992 میں ہماری ٹیم بہت کمزورتھی لیکن جذبے نے ہمیں جیت سے ہمکنارکرایا،کپتان اگر دلیری سے کھیلے گا تو ٹیم بھی دلیر ہوگی،وزیراعظم عمران خان کی کپتان سرفراز کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی ہدایت کی اور فاسٹ بالرحسن علی،جنید خان،فہیم اشرف کوانگلینڈکنڈیشن کے مطابق بولنگ ٹپس دیں۔