Thursday January 23, 2025

مشن کرکٹ ورلڈکپ: قومی سکواڈ کی وزیراعظم سے ملاقات، عمران خان نے جیتنے کیلئے مفید مشورہ دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور ٹیم منیجمنٹ نے ملاقات کی جس کے دوران ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی. عمران خان نے ٹیم کو اپنے کرکٹ تجربات کی روشنی میں‌ مفید مشورے بھی دیئے.وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا، چیئرمین کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ بھی ملاقات میں شریک ہوئی۔ اس دوران ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی تیاریوں پر خصوصی بات چیت اور وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے 1992 کے ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور مفید مشورے بھی دیئے۔ وزیراعظم نے ورلڈ کپ سکواڈ کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں جذبے اور لگن سے میچز کھیلنے کی ہدایت کی۔ یادر ہے گزشتہ روز ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا، قومی سکواڈ سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، جنید خان، محمد حسنین اور حارث سہیل پر مشتمل ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کرلیا جو 2 اضافی کھلاڑیوں کی حیثیت سے 17 رکنی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے البتہ کارکردگی کی بنیاد پر ان کی 15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا چانس موجود ہے۔

FOLLOW US