Wednesday January 22, 2025

ورلڈ کپ کی سب سے فیورٹ ترین ٹیم نے اپنے سکواڈ کااعلان کر دیا

لندن(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔انگلینڈ نیشنل کرکٹ سلیکٹرز نے ورلڈکپ کے لیے این مورگن کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں تبدیلی کا امکان ہے ،سلیکٹرز نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ کے

ابتدائی 15 کھلاڑیوں میں کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جوس بٹلر، ٹوم کرن، جوئے ڈینلے، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، جونی بیرسٹو، عادل راشد، جیسن رائے، بین اسٹوک، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔یاد رہے کہ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایونٹ کیلئے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

FOLLOW US