Thursday January 23, 2025

میری الحمداللہ چار بیٹیاں ہیں، میں نے اللہ سے نیت کی ہوئی تھی کہ اگر مجھے بیٹا عطا کیا تومدرسے میں تعلیم دلاؤں گا، شا ہد آفریدی کے بیان نے سب کے دل جیت لیے

کراچی(نیوز ڈیسک ) معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر میرا کوئی بیٹا ہوتا تومدرسے میں داخل ہوتا، میری الحمداللہ چار بیٹیاں ہیں، میں نے اللہ سے نیت کی ہوئی تھی کہ اگر مجھے بیٹا عطا کیا تومدرسے میں تعلیم دلاؤں گا۔ انہوں نے کراچی میں جامعہ حسان بن ثابت میں حفظ القرآن الکریم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

مجھے جب پتاچلا کہ اس مدرسے میں 950بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، میں نے کہا کہ میں اس مدرسے کی تقریب میں لازمی جاؤں گا چاہے جیسے بھی جانا پڑے۔سب سے پہلے ان بچوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میری الحمداللہ چار بیٹیاں ہیں، لیکن اگر میرا کوئی بیٹا ہوتا تووہ بھی مدرسے میں ان بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوتا، یہ میں نے اللہ سے نیت کی ہوئی تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دین کو صرف 2جگہوں پر محفوظ کیا ہے۔ ایک رائے ونڈ مرکزمیں اور دوسرا مدرسوں میں محفوظ کیا ہے۔یہاں سے اندازہ لگائیں کہ یہ بچے اتنا بڑا کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مدرسے کے طلباء گھروں میں اپنے والدین کی عزت کرتے ہیں اسی طرح اساتذہ کی اور اپنے بڑوں کی بھی عزت کرنی ہے۔اللہ پاک آپ لوگوں دنیا اور آخرت دونوں جگہوں پر کامیاب کرے گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ جو دین سیکھ رہے ہیں اس کو اپنی حد تک نہیں رکھنا ، اس کو ہرشخص تک پہنچانا ہے،آپ ﷺ نے ساری زندگی دعوت کا کام کیا اب ہم نے نبی پاک ﷺ کے کام کوآگے لے کرچلنا ہے۔کیونکہ نبی پاک ﷺ کے بعد کوئی پیغمبر نہیں آئے گا، ہم نبی پاک ﷺ کے امتی ہیں ہم نے اب یہ دعوت کا کام کرنا ہے۔

لیکن پیار اور محبت کے ساتھ اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے، زبردستی یہ کام نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ جب میں صبح اٹھتا ہوں کبھی فجر کی نماز پڑھتا ہوں کبھی قزاع ہوجاتی ہے۔لیکن میں دعا کرتا ہو ں کہ اللہ آج پورے دن میں مجھ سے کوئی ایسا کام کروا دینا جس سے تو راضی ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ امیر کے پاس وقت نہیں ہے اور غریب کے پاس پیسا نہیں ہے، لیکن جب ہم اللہ کے راستے میں ان چیزوں کی قربانی دیں گے تواللہ ہدایت بھی دے گا۔

FOLLOW US