Thursday January 23, 2025

”جب کوئی مجھے یہ والی شاٹ مارتا ہے تو بہت برا لگتا ہے “ فاسٹ باولر محمد عامر نے دل کی بات بتا دی

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کے مایہ ناز باولر محمد عامر اپنی کارکردگی کے باعث بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں اور آج کل وہ ورلڈ کپ کی تیاری پ دیہان دے رہے ہیںتاہم حال ہی میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں پاکستان کی کارکردگی کو شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ محمد عامر سے ” ESPN CIRCINFO“ کے نمائندے کے انتہائی دلچسپ سوالات کیے جس

کے کھلاڑی نے مزیدار جوابات دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر سے سوال کیا گیا کہ ” وہ کونسی شاٹ ہے جو کہ کھلاڑی آپ کو مارتا ہے تو آپ کو پسند نہیں آتی ؟“ محمد عامر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” جب کوئی مجھے پل شاٹ کھیلتا ہے تو بہت برا لگتا ہے ، مجھے عجیب لگتا ہے کہ مطلب وہ مجھے یہ شاٹ کیوں مار رہاہے ۔“ کھلاڑی سے سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا ریکارڈ ہے جو کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس ہو؟ محمد عامر نے کہا کہ ” میں چاہتاہوں کہ میرے پاس تینوں فارمیٹ میں ایک ایک ہیٹرک ہو ۔ “ محمد عامر نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ مشکل گیند کروانے میں سٹیون سمتھ کو پیش آتی ہے ۔ محمد ما کا کہناتھا کہ مجھے ویسے اپنا ہیر سٹائل بھی بہت پسند ہے لیکن سب سے زیادہ مجھے شاہد آفریدی عرف لالہ کا بالوں کا سٹائل بہت اچھا لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پوری زندگی ایک ہی کھانا کھانا پڑے تو وہ بھنڈی گوشت ہو گا ۔کرک انفو کے نمائندے نے سوال کیا کہ آپ کو دوبارہ پیدا ہونے کاموقع ملے تو آپ کس جیسا پیدا ہونا چاہیں گے ؟ محمد عامر نے اس پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” محمد عامر “ جیسا ہی ۔

FOLLOW US