Monday January 20, 2025

چوکوں اور چھکوں کی برسات ۔۔۔۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیا ’ آفریدی ‘ مل گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سلمان بٹ نے جارح مزاج بلے باز خوشدل شاہ کو عمر اکمل اور آصف علی سے بہتر قرار دے دیا، پاکستان کے سابق کپتان نے پاکستان کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے جارح مزاج بلے باز کو ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ 2019 کے آغاز میں چند ہی روز باقی

ہیں۔اس سلسلے میں ورلڈکپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں بھرپور تیاریاں کرنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ پاکستانی ٹیم بھی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ آئندہ چند روز میں ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔ قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کو نچلے نمبرز پر ایک جارح مزاج بلے باز کی ضرورت ہے، جو ٹیم کو میچ جتوا سکے۔اس حوالے سے پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو نچلے نمبرز پر جس جارح مزاج بلے باز کی تلاش ہے، وہ مل گیا ہے۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جارح مزاج بلے باز خوشدل شاہ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیے جائیں۔ سلمان بٹ کہتے ہیں خوشدل شاہ، عمر اکمل اور آصف علی سے زیادہ بہتر اور جارح مزاج بلے باز ہیں۔ پاکستان کپ کی کارکردگی کے بعد انہیں ورلڈکپ کی ٹیم میں ضرور شامل کیا جائے۔

FOLLOW US