Sunday November 9, 2025

بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر ٹوئٹر پر خاتون سیاستدان سے لڑ پڑے خاتون سیاستدان نے دو کوڑی کا کرکے رکھ دیا

دہلی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات اور ٹویٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، وہ اکثر اوقات پاکستان مخالف بیانات دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا سامنا رہتا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار گوتم گمبھیر ٹویٹر پر جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی سے الجھ پڑے ہیں۔ بات

اس حد تک بڑھ گئی کہ محبوبہ مفتی نے گوتم گمبھیر کو بلاک تک کردیا۔گزشتہ دنوں دہلی ہائی کورٹ میں محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کے لوک سبھا الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک مفاد عامہ کی درخواست دی گئی جس پر محبوبہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر ڈالا۔انہوں نے لکھا کہ عدالت میں وقت کیوں برباد کرنا ہے، دفعہ 370 کو ہٹانے کیلئے بی جے پی کا انتظار کریں۔ یہ یقینی طور پر ہمیں الیکشن لڑنے سے روک دے گا کیونکہ ہندوستانی آئین اب جموں و کشمیر پر نافذ نہیں ہوگا۔ نہ سمجھو گے تو مٹ جاوگے اے ہندوستاں والو۔ تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔اس ٹویٹ کو دیکھ کر گوتم گمبھیر کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہندوستان ہے کوئی دھبہ نہیں جو آپ کی طرح مٹ جائے گا۔گوتم گمبھیر کے اس جواب کو دیکھ کر محبوبہ مفتی بھی بھڑک اٹھیں، انہوں نے لکھا کہ امید کرتی ہوں کہ بی جے پی میں آپ کی سیاسی اننگ کرکٹ کی طرح چھوٹی نہیں ہو۔اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے گوتم نے لکھا کہ اوہ! تو آپ نے میرے ٹویٹر ہینڈل کو ان بلاک کردیا ہے، آپ کو میرے ٹویٹ کا جواب دینے میں 10 گھنٹے لگ گئے۔ بہت سست ہیں آپ، یہ آپ کی شخصیت میں گہرائی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔گوتم گمبھیر کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے انہیں بلاک کردیا۔ انہوں نے لکھا مجھے آپ کے ذہنی صحت کی فکر ہے۔ ٹرولنگ کرنے والے لوگوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ میں نے سوچا کہ زیادہ تر لوگ رات میں سوتے ہیں۔ آپ کشمیر کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے ہیں۔ یہاں آپ کو بلاک کررہی ہوں، آپ 2 روپے فی ٹویٹ کے حساب سے کہیں اورٹرولنگ کرسکتے ہیں۔