Saturday November 8, 2025

آئی پی ایل میں یہ کیاہورہاہے رمیز راجہ کاغصہ ساتویں آسمان کوچھونے لگا

لاہور (ویب ڈیسک) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچوں کے دوران کوچز کی میدان میں ’مداخلت‘ رمیز راجہ کو کھٹکنے لگی جن کا کہنا ہے کہ میدان میں کوچز کا آخر کیا کام ہے۔رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ بات ہضم نہیں ہوتی کہ اننگز شروع ہونے سے پہلے کھلاڑی میدان میں جمع ہو کر حکمت

عملی کے بارے میں بات اور اپنا عزم جواں کرتے ہیں تو کوچ ان کے درمیان کیوں آ دھمکتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ باؤنڈری کے اندر75 میٹر کے گراؤنڈ میں کپتان کی حکمرانی ہونی چاہیے، جس کو ٹیم کی قیادت کرنا ہے وہی باس نظر آئے اور کھلاڑیوں کو ہدایت دے تو بہتر ہے۔یہاں امر قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کچھ ایسے معاملات کھل کر سامنے آئے ہیں جس کے باعث بھارتی ہی اپنی لیگ کو ’سٹہ لیگ‘ قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس کی ایک بہترین مثال میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کی وہ ویڈیو ہے جس میں وہ کیپنگ کے دوران کہتے ہیں کہ ’یہ تو ویسے بھی چوکا ہے اور واقعی ہی اگلی گیند پر چوکا لگ جاتا ہے۔‘اس کے علاوہ روی چندرن ایشوین نے انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر کو ’مین کیڈ‘ کر کے بھی ایک تنازعہ کو جنم دیا جس کے باعث پوری دنیا کے کھلاڑیوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا مگر ایشوین اپنے موقف پر ٹس سے مس نہ ہوئے اور اب بھی ان کا یہی کہنا ہے کہ انہوں نے کو کچھ بھی کیا، اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔