Saturday November 8, 2025

ورلڈ کپ میں سرفراز احمد کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے قومی ٹیم کے کپتان نے اعلان کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ سے قبل تشکیل دیے گئے اہم پلان کے حوالے سےبیان جاری کر دیا ہے۔ انھوںنے پاک آرمی کی ٹوپیاں پہن کر کرکٹ کھیلنے کے خیال کی حمایت کر دی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز احمدنے ورلڈ کپ میں یقینی طور پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کا ناموں کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ

انھوںنے اپنے بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے بھی حیران کن بیان جاری کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جن 13 کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے گئے ہیں، ان میں اوپنرز میں فخر زمان، امام الحق اور نوجوان عابد علی شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد وسیم سکواڈ کا حصہ ہیں۔ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد کے نام شامل ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرز میں حسن علی، محمد عامر اور شاہین آفریدی کو منتخب کر لیا گیا۔۔ سرفراز احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے دوران اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے نیچے کے نمبرز پر بیٹنگ نہیں کریں گے۔سرفراز احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے دوران اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کریں گے۔ ان کے اس فیصلے سے بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی