Wednesday November 27, 2024

ریسل مینیاکاحیران کن اورمتنازع اختتام،دیکھنے والوں کویقین کرنامشکل ہوگیا، نئی تاریخ بھی رقم

لاس اینجلس (ویب ڈیسک )ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی بار اس کا سالانہ ایونٹ ریسل مینیا کا اختتام ویمن چیمپئن شپ میچ سے ہوا اور اس طرح نئی تاریخ رقم ہوئی۔نیوجرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے ایونٹ میں بیکی لنچ، شیرولیٹ فلیئر اور روانڈا راؤسی کے درمیان اسمیک ڈاؤن اور را چیمپئن شپ بیلٹس کے حصول کی جنگ تھی۔7 گھنٹے طویل ایونٹ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں 82 ہزار سے زائد افراد موجود تھے اور یہ مجموعی طور پر ریسل مینیا کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ہجوم تھا۔

اور ریسل مینیا کا مین ایونٹ بیکی لنچ نے متنازع طریقے سے جیت کر اسمیک ڈاؤن اور را ویمن چیمپئن شپس اپنے نام کرلیں اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی خاتون ریسلر بھی بن گئیں۔میچ کے اختتام پر رونڈا راؤسی نے اپنے خاص داؤ سے بیکی لنچ کو چت کیا مگر انہوں نے را ویمن چیمپئن کو پلٹ دیا اور ریفری نے 3 تک گنتی گن لی حالانکہ رونڈا راؤسی کے کندھے رنگ سے اٹھے ہوئے تھھے۔میچ کے اختتام پر رونڈا راؤسی کافی غصے میں نظر آئیں کیونکہ کسی کو بھی خیال نہیں تھا کہ میچ کا اختتام اس طرح متنازع انداز سے ہوگا۔یہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں رونڈا راؤسی کی پہلی شکست تھی جن کا ڈیبیو گزشتہ سال ریسل مینیا 34 سے ہوا تھا۔اس سے قبل ہونے والے میچ میں ٹرپل ایچ نے بٹیسٹا کو شکست دے کر اپنا کیرئیر بچالیا۔نو ہولڈ بار میچ میں ٹرپل ایچ نے اپنا کیرئیر داؤ پر لگایا تھا مگر بٹیسٹا کو شکست دے کر انہوں نے اسے بچالیا۔میچ کے آغاز میں اس وقت دلچسپ مرحلہ دیکھنے میں آیا جب بٹیسٹا رنگ میں آتے ہوئے پھسل کر گرگئے جبکہ میچ کے آخر میں رک فلیئر نے ہتھوڑا ٹرپل ایچ کو تھما کر ان کی جیت میں کردار ادا کیا۔اس میچ کے بعد بٹیسٹا نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا اور ان کا کہنا تھا کہ میں اسپورٹس انٹرٹینمنٹ سے ریٹائر ہوچکا ہو اور اس سفر کے لیے مداحوں کا شکر گزار ہوں۔کینسر کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس آنے والے رومن رینز نے اپنے پہلے سنگلز میچ میں ڈریو میکنٹائر کو شکست دی۔اکتوبر میں کینسر کے باعث یونیورسل چیمپئن شپ چھوڑنے والے رومن رینز کا واپسی کے بعد یہ پہلا سنگل میچ تھا جس میں انہوں نے آسانی سے اپنے حریف کو شکست دے دی۔مگر ایونٹ کا سب سے بہترین میچ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے کوفی کنگسٹن اور ڈینیئل برائن کے درمیان ہوا۔اور کوفی کنگسٹن کا 11 سال سے چیمپئن شپ کا خواب آخرکار ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ میں تعبیر پاگیا جنہوں نے ڈنیئل برائن کو شکست دی اور دوسرے امریکن افریقن ریسلر بنے جنہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتی۔دوسری جانب سیٹھ رولنز نے بروک لیسنر کو شکست دے کر یونیورسل چیمپئن شپ اپنے نام کی۔یہ میچ ایونٹ کے آغاز پر ہوا جس کے شروع ہونے سے پہلے ہی بروک لیسنر نے اپنے حریف پر حملہ کردیا تھا مگر سیٹح رولنز نے پلٹ کر وار کیا اور چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔اس سے ہٹ کر سموا جوئی نے رے مسٹریو کو شکست دے کر یو ایس چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کیا جبکہ فن بیلور نے انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن شپ اپنے نام کی۔اوسوز نے اسمیک ڈاؤن چیمپئن شپ کا دفاع کیا جبکہ The IIconics نے ویمن ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ پہلی بار جیت لی۔ایک اور دلچسپ میچ

دی میز اور شین میکموہن کے درمیان ہوا جس کا اختتام منہ کھول دینے والا تھا۔کاؤنٹ اینی وئیر میچ میں درحقیقت دی میز ڈرامائی انداز میں اپنی شکست کا باعث خود بن گئے جنہوں نے 5 میٹر بلند ٹاور سے حریف کے ساتھ سیپلکس داؤ کو آزمایا تو دونوں نیچے جاگرےوہاں بدقسمتی سے دی میز کا جسم نیچے جبکہ شین میکموہن کا اوپر تھا اور دونوں ساکت پڑے رہے جبکہ ریفری نے گنتنی گن کر شین میکموہن کو کامیاب قرار دے دیا۔ایک اور میچ میں اے جے اسٹائلز نے رینڈی اورٹن کو شکست دی۔جان سینا بھی ریسل مینیا کا حصہ بنے مگر کسی میچ کی بجائے انہوں نے ایلاس کے کنسرٹ کے درمیان مداخلت کی، ایک دہائی کے بعد جان سینا اپنے پرانے ڈاکٹر آف ٹھگونومیٹری کے روپ میں نظر آئے۔

FOLLOW US