Thursday January 23, 2025

شاہد آفریدی نے کرکٹر بننے دلچسپ کہانی سُنادی ،کس طرح اپنے سخت گیر والد صاحب کو راضی کیا؟ جانئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب انہوں نے بچپن میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تو ان انہیں اپنے والد کو قائل کرنے میں بہت دشواری ہوئی انہوں نے بتایا کہ انہیں کئی بار کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے پٹنا بھی پڑا اور بہت بار والد کی ڈانٹ بھی کھائی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ’مجھے کھیلنے کے حوالے سے بہت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا

لیکن پھر جب میں نے انڈر16 ٹورنامنٹ میں 5وکٹیں حاصل کیں تو میرے بارے میں اخبار میں خبر پڑھ کے میرے والد کے چہرے پر جو خوشی تھی اس نے میرے زندگی بدل دی، اس خوشی کو دیکھ کر میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب میں نے صرف کرکٹر ہی بننا ہے‘۔ شاہد آفریدی نے وڈیو میں کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں پر اعتماد کرنا چاہیے اور انہیں وہ کرنے کی اجازت دینی چاہیے جو وہ کرنا چاہیں بشرطیہ کہ وہ ٹھیک ہو۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی ان کے والد نے کرکٹ کھیلنے سے بہت روکا لیکن انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک اچھا کرکٹر بن سکتے ہیں۔ شاہد آفریدی دنیا کے بہرتین آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی گیندبازی سے تو لوگوں کو محظوظ کیا ہی لیکن ان کے بلے کا جادو تین دہا ئیوں تک سر چڑھ کر بولا، انہوں نے پاکستان کو بہت سے اہم میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور شاہد آفریدی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی گیند کو اپنی مرضی کے مطابق کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہوں نے بہت سے میچز کا رخ کئی بار موڑا اور انکے چھکوں کی وجہ سے دنیا انہین ’بوم بوم‘ کے نام سے جانتی ہے۔

FOLLOW US