Saturday November 8, 2025

ورلڈ کپ 2019 کی حتمی ٹیم پر اتفاق رائے مکمل مگر محمد عامر کھیلیں گے یا نہیں ؟؟؟ کوچ کی مخالفت مگر فاسٹ باؤلر کے حق میں کون میدان میں آ گیا ؟حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

لاہور(ویب ڈیسک ) ”لاڈلے“ محمد عامر مسلسل ناقص کارکردگی کے سبب ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے دل سے بھی اتر گئے۔ورلڈکپ کیلئے حتمی پاکستانی سکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہونا ہے جس سے قبل 15 اور 16 تاریخ کو 23کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائینگے، ذرائع کے مطابق اب بھی مختلف آپشنزپر غور جاری ہےتاہم بیشتر پلیئرز پر ٹیم مینجمنٹ اور

سلیکٹرز میں اتفاق رائے ہو چکا ہے،طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم محمد عامر اب ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے دل سے بھی اتر چکے ہیں اور پیسر شاید ہی انگلینڈ کا ٹکٹ حاصل کرسکیں گے، بعض ”حلقوں“ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح عامر کو سکواڈ میں شامل کرا دیا جائے، عامر نے 18 جون 2017ءکو بھارت سے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں16رنز دیکر3 کھلاڑی آؤٹ کیے تاہم اس کے بعد وہ 14 ون ڈے میچز میں کبھی ایک سے زائد وکٹ حاصل نہ کر سکے، 9مقابلوں میں انہیں کوئی وکٹ نہ ملی ،اس دوران انھوں نے88.6 کی اوسط سے5 وکٹیں لی ہیں،آسٹریلیا سے یو اے ای میں منعقدہ گزشتہ سیریز کے افتتاحی میچ میں بغیر کسی وکٹ کے59رنز دینے کے بعد عامر کو بقیہ میچزمیں موقع نہ ملا، نوجوان پیسر محمد حسنین کو انگلینڈ لے جانے پر غور جاری ہے، انھوں نے 3ون ڈے میچز میں صرف 2 وکٹیں لیں تاہم اپنی رفتار سے سب کو بیحد متاثر کیا،شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کیساتھ ٹیم میں پیسرکی ایک اور خالی جگہ کیلئے محمد عباس،جنید خان اور عثمان شنواری میں مقابلہ ہے تاہم عثمان شنواری کی شمولیت کا امکان زیادہ روشن ہے۔طویل عرصے سے موقع کے منتظر

عابد علی نے ڈیبیو پر سنچری سے دنیا کی نگاہیں اپنی جانب مبذول کرا لیں،مشکل فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونےکی صورت میں وہ بھی ممکنہ طور پر سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں،امام الحق اور فخر زمان کی شمولیت یقینی ہے، ایک تجویز یہ ہے کہ حارث سہیل سے اننگز کا آغاز اور کپتان سرفراز احمد سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرائی جائے۔پی سی بی4 اضافی کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے پر غور کر رہا ہے