Thursday January 23, 2025

عمراکمل توچھپے رستم نکلے،ایساکارنامہ سرانجام دیدیاکہ جان کرمکی آرتھربھی خوش ہوجائیں گے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کارکردگی پر آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے عمر اکمل خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے جس کے باعث ان کی شمولیت پر ایک مرتبہ پھر سوالات اٹھائے جانے لگے مگر انہوں نے پاکستان کپ کے افتتاحی میچ میں ہی سنچری جڑ کر ناقدین کو جواب دیدیا ہے۔ عمر اکمل

نے پاکستان کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کا افتتاحی میچ گزشتہ روز پنجاب کیساتھ ہوا اور بلوچستان کی ٹیم نے یہ میچ عمر اکمل کی عمدہ سنچری کی بدولت 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ بلوچستان کی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں لڑکھڑا چکی تھی اور 66 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے جس وقت عمر اکمل میدان میں آئے اور اس قدر عمدہ بیٹنگ کی اپنی ٹیم کو 4 اوورز پہلے ہی میچ جتوا دیا۔عمر اکمل نے صرف 108 گیندوں پر 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 136 رنز بنائے جبکہ 37 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور 86 گیندوں پر وہ سنچری مکمل کر چکے تھے۔ انہوں نے اوپنر اویس ضیاءکے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 120 رنز بھی جوڑے۔

FOLLOW US